کراچی، شیل پڑول پمپ پر مقدس ترین ہستیوں کے نام لکھے جانے پر لوگ مشتعل

جمعرات اپریل 20:17

کراچی، شیل پڑول پمپ پر مقدس ترین ہستیوں کے نام لکھے جانے پر لوگ مشتعل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) آج رات تقریبا" 2 بجے تھانہ سرسید پولیس کو اطلاع ملی کہ میں روڈ شاہراہ عثمان سیکٹر 11 اے بلمقابل شیل پڑول پمپ پر کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے اللہ اور محمد کا نام لکھا ھے جس پر علاقہ کے لوگ مشتعل ہیں اور اس جگہ پر موٹر سائیکل و گاڑی کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا ھے اس پر تمام پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو قابو میں کیا اور روڈ کو لوگوں کی مدد سے صاف کردیا ، مقدمہ الزام نمبر 113/18 بجرم 295 C بمدعیت سب انسپکٹر شمس الدین کا اندراج کردیا گیا ہے ،جس میں علاقہ کے لوگ گواہان ہیں، آس پاس سی سی ٹی کیمرہ دیکھے جارھے ہیں جن کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جائے گی ، اسی دوران وہاں سے فیملی کے ساتھ گزرنے والے ایک شخص محمد عمر کی گاڑی کو تھوڑ پھوڑ کی جس پر اس نے ہوائی فائرنگ کی جس کا اس واقع سے کوئی تعلق نہیں ھے، جو اب پولیس کے ساتھ محفوظ ھے ، ملزمان کی تلاش جارہی ہی

متعلقہ عنوان :