اسلام آباد ، اقوام متحدہ کے ادراہ برائے صنعتی ترقی کے ایشیا پیسیفک کے وفد کی اعلی حکام سے ملاقات

تعاون بڑھانے اور ملک میں صنعتی ترقی پر زور دیا گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) دا رلحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ادا ر ہ برائے صنعتی ترقی کے ایشیا پیسیفک کے چیف مسٹر زنگ وانگ اور سئینر افیسر ریسرچ انڈسٹریل پالیسی ایڈوایز ڈویزن نییوبوئے نے دفتر خارجہ ، وزارت صنعت و پیداور، وزارت ماحولیاتی تبدیلی ،سائنس و ٹیکنالوجی ، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے اعلی حکام سے دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کا ادراہ برائے صنعتی ترقی پاکستان میں پائیدار ترقی کیلئے کوششاں ہے۔ ملاقات میں تعاون بڑھانے اور ملک میں صنعتی ترقی پر زور دیا گیا۔ پاکستان کے وزن 2025 میں صنعتی ترقی کے مقررہ اہداف کے مطابق سی پیک کے ثمرات اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی کے حکام نے عالمی تجارت کو ترقی دینے ،سی پیک کے تحت صنعتی ڈھانچہ کی تشکیل ، گرین انڈسٹری اور علاقائی پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ملکی پروگرام کا معاہدہ روان سال کیا جائے گا۔