کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں کل بجلی بندرہے گی،کیسکو

جمعرات 19 اپریل 2018 20:23

کوئٹہ۔ 19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں 20اپریل کو سریاب گرڈکے ہزارہ ٹائون فیڈر12بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ 21اپریل کوانڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس اور مری آبادگرڈکے سٹی فیڈرصبح10بجے سے 12بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روزانڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس فیڈر 12بجے سے دوپہر2بجے تک اور مری آبادگرڈکے طوغی روڈفیڈرایک بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 20اپریل کو قلعہ سیف اللہ اورژوب گرڈسے سٹی ، ایکسپریس،اپوزئی ، جنکشن فیڈرزصبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ 21اپریل کو پشین، دکی اورسورینج گرڈسے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :