ڈیرہ مرادجمالی ،تیز رفتار ٹرالر کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 19 اپریل 2018 20:23

ڈیر ہ مرادجمالی۔ 19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب تیز رفتار ٹرالرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیاڈرائیور فرارپولیس کے مطابق پولیس تھانہ صدرڈیرہ مرادجمالی کی حدود مینگل کوٹ کے قریب قومی شاہراہ پر اندرون سندھ جانے والے تیز رفتار ٹرالر نے ربی کینال کے رہائشی موٹرسائیکل سوار بختیار علی کو کچل دیا اطلاع ملنے پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش کو سول ہسپتال پہنچادیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ٹرالو کواپنی تحویل میں لیکر مزیدکاروائی شروع کرکے ٹرالرڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔