وفا قی دارالحکو مت کو محفو ظ اور پر امن بنا نے کیلئے بڑ ے پیما نے پر اقداما ت کئے گئے ہیں ،سلطان اعظم تیموری

شہر یو ں کی جان و مال کے تحفظ ،مسائل کے حل کیلئے کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیا گیا ، ما ڈل پولیس اسٹیشنز اور سر وس سنٹر قائم کر دئیے گئے ہیں ، اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس فورس بنا یا جا ئیگا،کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے 100سے پولیس ملازمین کو سزائیں دی گئیں ہیں، آئی جی اسلام آباد پولیس

جمعرات 19 اپریل 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) انسپکٹر جنر ل آ ف اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ وفا قی دارالحکو مت کو محفو ظ اور پر امن بنا نے کے لیے بڑ ے پیما نے پر اقداما ت کیے گئے ہیں ، جبکہ شہر یو ں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کیمو نٹی پولیسنگ کو فروغ دیا گیا ہے ، ما ڈل پولیس اسٹیشنز اور سر وس سینٹر قائم کر دئیے گئے ہیں ، اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس فورس بنا یا جا ئے گا ، فحا شی کے اڈئو ں ، منشیا ت فروشوں اور جو اریو ں کے خلا ف کر یک ڈائون کئے گئے ہیں اور سال 2018میں725ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے شراب ،منشیات برآمد کی ،کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے 100سے پولیس ملازمین کو سزائیں دی گئیں ہیں جبکہ اس پر مزید کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس بھی دیگر محکمو ں کی طرح ایک اہم ادارہ ہے اور اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے ،جرائم کے خاتمے ،شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے انتہائی اہم اقدامات بروئے کا ر لارہی ہے جس کی بدولت ضلع بھر میں کرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔

کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کی بدولت شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے ۔اسلام آباد پولیس تمام افسران و جوانوں کے لئے کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلہ میں کرپشن اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 100سے پولیس ملازمین کو مختلف محکمانہ سزائیں بھی دی گئی ہیں اور اس پر مزید کام جاری ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی جس کے تحت438منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 389مقدمات درج کئے گئے اور ان کے قبضہ سے 122.095کلو گرام چرس،16.439کلو گرام ہیروئن،2.5کلوگرام افیون، نشہ آ ور گولیاں اور آئس برآمد کی گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے،شراب فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 182ملزمان کو گرفتار کر کے 144مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ہی اور ان سے 10388بوتلیں شراب برآمد کی گئی ۔

قحبہ خانوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 85عورتوں اور 62مردوں سمیت 147ملزمان کو گرفتار کر کے 30 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ہیں۔جواریوں کے خلاف 24مقدمات درج کر کی140ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ جبکہ ان کے خلاف مزید کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ شہر سے اور خصوصا تعلیمی اداروں سے منشیات ،قحبہ خانوں ،شیشہ سنٹروں کا خاتمہ کیا جائے گا اوراس سلسلہ میں قانون کا برابر اطلاق کیا جائے گاچاہے وہ امیر ہو یا غریب ،ان مکروہ دھندوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اسلام آباد کے سات ماڈل پولیس سٹیشنز اور ریکسیو ون فائیو سہولت سنٹر پر شہریوں کو بہتر ین اور معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں ۔