بلوچستان اسمبلی اجلاس 6 ارکان کی رخصت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں

جمعرات 19 اپریل 2018 20:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) بلوچستان اسمبلی کی جمعرات کے اجلاس میں6ارکان کی رخصت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزراء حاجی غلام دستگیر بادینی ،وزیراعلی کی مشیر خزانہ رقیہ ہاشمی ،بی این پی (عوامی ) کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ ظفرا للہ زہری ،نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر مجیب الرحمن محمد حسنی ،نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،جمعیت علماء اسلام کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ حسن بانو کی جانب سے رخصت کی درخواستیں ایوان میں پیش کی گئی جسے ایوان نے فوری طورپر منظور کرلیا ۔