حضرو کے نواحی علاقوں میں ژالہ باری سے فصلیں تباہ ہو گئیں

جمعرات 19 اپریل 2018 20:44

حضرو 19مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) حضرو کے نواحی علاقوں میں شدید ژالہ باری سے فصلیں تباہ ہوکر رہ گئیں، تفصیلات کے مطابق حضرو اور نواحی علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری نے علاقے میں تباہی مچا دی، تحصیل حضرو کے دیہات اصغر ،سلیم خان،لکوڑی ،نرٹوپہ ،کالو کلاں ،اور دیگر دیہات میں کسانوںکی تیار فصلیں شدید ژالہ باری سے تباہ ہو گئیں اور تمباکو ،تربوز اور خربوزہ کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ باغات بھی شدید ژالہ باری سے متاثر ہوئے، گندم کی کٹائی کا کام بھی رک گیا۔

متعلقہ عنوان :