
سالانہ 73 ہزار سے زائد حفاظ کرام کی تیاری پاکستان کیلئے پوری دنیا میں باعث فخر ہے،سردار محمد یوسف
وفاق المدارس نے کامیاب امتحانات کا انعقاد کرکے تاریخی کام انجام دیا ،ایک زمانہ تھا جب حافظ قرآن ڈھونڈنا مشکل ہوتا تھا مگر اب بڑی تعداد میں حفاظ کرام فارغ ہو رہے ہیں،18ویں ترمیم میں شعبہ تعلیم کی صوبوں کو منتقلی بڑی غلطی تھی ،نظر ثانی کی ضرورت ہے، اس کے بغیر ملک میں یکساں نظامِ تعلیم کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،پہلے مدرسہ ریفارمز کی بات ہوتی تھی اب تعلیم کی بات ہوتی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور کی پریس کانفرنس
جمعرات 19 اپریل 2018 20:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تعلیمی اصلاحات پر علماء سے مذاکرات کررہے ہیں۔ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لئے بہت سارا کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مدرسہ ریفارمز کی بات ہوتی تھی اب تعلیم کی بات ہوتی ۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کے امتحانات کا طریقہ کار قابل رشک ہے، جہاں بوٹی کا تصور بھی نہیں جوکہ خوش آئند ہے۔ مدارس کے طلباء کو دی جانے والی اسناد کی کلیئرنس اور مستند بنانے پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے۔ مدارس دینیہ کے لئے علیحدہ امتحانی بورڈ کے قیام پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بجٹ میں مدارس کا حصہ بھی مختص ہونا چاہیے یہ ایک اسلامی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ 73 ہزار سے زائد حفاظ کرام کی تیاری پاکستان کیلئے پوری دنیا میں باعث فخر ہے، وفاق المدارس نے کامیاب امتحانات کا انعقاد کرکے تاریخی کام انجام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب حافظ قرآن ڈھونڈنا مشکل ہوتا تھا مگر اب بڑی تعداد میں حفاظ کرام فارغ ہو رہے ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے ذریعہ شعبہ تعلیم صوبوں کو دینا غلط فیصلہ تھا جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بغیر ملک میں یکساں نظامِ تعلیم کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے نظام صلوٰة کیلنڈر اور قانون سازی کیلئے ڈرافٹ علماء کی مشاورت سے تیار کیاگیا ہے ۔ یہ ڈرافٹ علما ء کیخلاف نہیں بلکہ ان کے خلاف ہے جو بے وقت اذان دینے مسجد میں آجائیں تاکہ انہیں روکا جاسکے۔ ڈرافٹ پر مزید مشاورت کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جزا و سزا ہر معاملے پر ہوتی ہے۔ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ دینی تعلیم کا نصاب پورے ملک میں یکساں ہے۔ 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو تعلیم کا شعبہ تفویض کیاگیا ہے جس پر تحفظات ہیں۔ پاکستانی قوم کو ایک قوم بنانے کے لیے ضروری ہے کہ یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے۔ مختلف نصاب تعلیم کے باعث ہی طبقاتی تقسیم کے باعث معاشرہ منتشر ہورہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنظیمات مدارس پر مشتمل بورڈ تشکیل دیتے ہوئے دینی تعلیم کو باضابطہ تعلیم کا درجہ دیتے ہوئے تسلیم کیا جائے۔ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے 73 ہزار 2700 بچے بچیوں سے سالانہ حفظ قرآن مکمل کیا جن میں 1300 حافظات شامل ہیں۔ 23 ہزار طلباء و طالبات نے علمائ کے امتحانات پاس کئے جن میں 1300 طالبات عالم بنیں۔ وفاق المدارس میں 21 درجوں کے امتحانات ہیں یہ امتحانات مڈل سے شروع ہوکر ایم اے لیول تک ہوتے ہیں، تمام امتحانات ایک ہی وقت میں ہوتے ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ عالم اسلام کا سب سے بڑا تعلیمی سیٹ اپ ہے۔ پاکستان میں اس وقت 20 ہزار مدارس و جامعات وفاق المدارس سے متصل ہیں۔ ان مدارس میں 23 لاکھ طلباء و طالبات کو درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔ ہم دینی علوم کے ساتھ میٹرک تک عصری تعلیم، فنی تعلیم بھی دے رہے ہیں۔ وفاق المدارس کے پونے چار لاکھ طلباء و طالبات نے امتحان دیا ہے آج سالانہ امتحانات اختتام پذیر ہورہے ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ اور دیگر وفاق المدارس میں فرق زیادہ نہیں ہے۔ وفاق المدارس کے نصاب سے ملک میں کوئی تقسیم پیدا نہیں ہوتی۔ اتحاد تنظیمات مدارس قائم کرکے اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ اور پیغام اتحاد دیا ہے۔ مدارس کے ہدف میں ڈاکٹر، سائنسدان یا انجینئر پیدا کرنا نہیں البتہ عصری علوم سے واقفیت پیدا کرنا ہے، ہمارا اصل ہدف علماء پیدا کرنا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ ایسے شعبہ جات مرتب کرے تاکہ انجینئرنگ، سائنس کے شعبے میں ترقی کرسکیں۔
مزید قومی خبریں
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنیوالے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 77واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائیگا
-
جعلی سرکاری آفیسر بن کر آئس سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.