سرگودھا،شہر کے گنجان آباد علاقوں میں رات گئے آوارہ گرد لڑکوں کا راج ، شریفوں کا گزرنا محال

جمعرات 19 اپریل 2018 21:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) شہر کے گنجان آباد علاقے مقام حیات، سکہ کالونی، محمدی کالونی، اربن ایریا، یونیورسٹی روڈ، سیٹلائٹ ٹائون سمیت ملت آباد وغیرہ میں رات گئے آوارہ گرد لڑکوں کی ٹولیاں موٹر سائیکلوں پر ریس لگاتی نظر آتی ہیں جبکہ شریف شہریوں کو تنگ کرنے کی شکایات میں اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے ،ایسے علاقوں /آبادیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جہاں رات کے وقت شریف شہریوں کا گزرنا محال ہے، تکہ کباب بنانے والوں نے آدھی سڑک پر کرسیاں رکھ کر شہریوں کی آمد وفت روکنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں لانا انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر لڑائی جھگڑے کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں، شہریوں نے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو ان مسائل کے فوری حل کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :