خواتین کی رضا مندی کے حوالے سے ماضی میں کئیے گیا ٹوئیٹ نے علی ظفر کے لیے نئی مشکل کھڑی کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات اپریل 19:51

خواتین کی رضا مندی کے حوالے سے ماضی میں کئیے گیا ٹوئیٹ نے علی ظفر کے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19اپریل 2018ء ):خواتین کی رضا مندی کے حوالے سے ماضی میں کئیے گیا ٹوئیٹ نے علی ظفر کے لیے نئی مشکل کھڑی کردی۔ تفصیلات کے مطابق علی ظفر آجکل الزامات کی زد میں ہیں ۔میشا شفیع نے جنسی ہراسگی کے الزامات لگا کر علی ظفر کے لیے نئی مصیبت پیدا کر دی ہے۔اگرچہ علی ظفر میشا شفیع کے الزامات مسترد کر چکے ہیں لیکن اس اثنا میں مخالفین خواتین کی رضا مندی کے حوالے سے ماضی میں کئیے جانے والا علی ظفر کا ٹوئیٹ منظر عام پر لے آ ئے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کی رضا مندی کے حوالے سے ماضی میں کئیے گئے ٹوئیٹ نے علی ظفر کے لیے نئی مشکل کھڑی کردی ہے۔علی ظفر نے اس ٹوئیٹ میں خواتین کی رضا مندی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ جب بھی کوئی خاتون انکار کرے تو اسکے جواب کا احترام ضرور کریں مگر ہمت نہ ہاریں یہانتک کہ وہ یہ کہہ دے کہ وہ کبھی بھی ہاں نہیں کر گی۔انکا کہنا تھا کہ اگر وہ بناوٹ کے ساتھ انکار کرے تو بھی آپ کے پاس موقع ہے۔اس ٹوئیٹ کی وجہ سے علی ظفر کو خاصا تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،صارفین کا کہنا ہے کہ اس ٹوئیٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ علی ظفر ماضی میں اس طرح کی چیزوں میں شامل رہے ہیں ۔
خواتین کی رضا مندی کے حوالے سے ماضی میں کئیے گیا ٹوئیٹ نے علی ظفر کے ..