ویٹرنری یونیورسٹی میں انٹر ڈیپار ٹمینٹل قرات ، نعت اور آ ذان کے مقا بلو ں کا انعقاد

جمعرات اپریل 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈانیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز انٹر ڈیپا رٹمینٹل نعت ، قرات اور آ ذان کے مقابلوں کا انعقادکیا۔ان مقا بلو ں میںیونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبہ و طا لبا ت کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ قرات کے مقا بلے میں حافظ محمد شاکر اور حا فظہ حا جرہ نے پہلی،حا فظ محمد ر یحا ن اور مہوش نے دوسر ی جبکہ حا فظ عبد اللہ اورنمرہ نے تیسر ی پو زیشنیں حا صل کیں۔

(جاری ہے)

نعتیہ مقابلے میںمحمود رضا اور سدرہ قربان نے پہلی،محسن اور جویر یہ نے دوسری جبکہ عرفان اور سائرہ عز یز نے تیسری پو زیشنیں حاصل کیں۔ آذان کے مقا بلے میںحافظ محمد شاکر نے پہلی پو زیشن حا صل کی۔اُس مو قع پر اختتا می تقر یب کی صدارت کرتے ہو ئے سینئر ٹیو ٹر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشر ف نے پرو فیسر ڈاکٹر یاسین ٹیپو کے ہمراہ جیتنے والے طلبہ و طا لبا ت کے در میان انعا می شیلڈیں اور سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ دریں اثنا یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے "عر بن کھو کھا" کے نام سے سٹی کیمپس لا ہور میں نئی کینٹین کا افتتا ح بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :