کلر کہار ،ایڈیشنل سیکرٹر ی انٹرنل سیکورٹی کرنل (ر) امان اللہ خان نیازی کا چکوال کا دورہ،سول ڈیفنس کا ریکارڈ چیک کیا

جمعرات 19 اپریل 2018 22:39

کلر کہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ایڈیشنل سیکرٹر ی انٹرنل سیکورٹی کرنل (ر) امان اللہ خان نیازی کا ضلع چکوال کا اچانک دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) امان اللہ خان نیازی ایڈیشنل سیکرٹر ی انٹرنل سیکورٹی نے سول ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے سول ڈیفنس کا ریکارڈ چیک کیا، تفصیلی بریفنگ لی اور بعد ازاں چیکنگ سول ڈیفنس آفس کا ریکارڈ و صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر سے ملاقات کی اور ضلع چکوال کے ورنل ایبل پوائنٹس کے بارے میں ڈسکس کیا اور اس امر کو یقینی بنانے کی یقینی دہانی کرائی گئی کہ اے پلس کیٹگری کے سکولز میں ماک ایکسر سائز اور آلات آتش کشی و سیکورٹی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس بابت سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اے پلس کیٹگری کے سکولز و کالجز کا سروے کریں اور اُن کی سیکورٹی پوائنٹ آف ویو سے جامع رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو روانہ کریں ۔

بعد ازاں کرنل (ر) امان اللہ خان نے پروبیشن آفس کا دورہ کیا ، وہاں پر صفائی و ریکارڈ کیپنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور سختی سے ہدایت کی کہ اپنے ریکارڈ اور صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے ۔ بعد ازاں سب جیل چکوال کا بھی دورہ کیا ، وہاں پر ہسپتال کی ادویات ، کچن چیک کیا گیا اور قیدیوں سے ملاقات اور اُن کے مسائل سنے گئے ، جن پرایڈیشنل سیکرٹر ی انٹرنل سیکورٹی امان اللہ خان نیازی نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے کہ قیدیوں کو ہرقسم کی میڈیکل کی سہولت فراہم کی جائے ، پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے ، کھانا جیل مینوئل کے مطابق دیا جائے اور سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں دورہ کے بعد واپس لاہور روانہ ہوگئے ۔