نصرت سحر عباسی کی تحریک التوا جو تھر پارکر میں حال ہی میںتعینات کئے جانے والے 25 ڈاکٹروں کے کراچی اور حیدرآباد تبادلے سے متعلق تھی مسترد کردی گئی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کو مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کی ایک تحریک التوا جو تھر پارکر میں حال ہی میںتعینات کئے جانے والے 25 ڈاکٹروں کے کراچی اور حیدرآباد تبادلے سے متعلق تھی مسترد کردی گئی۔جس پر نصرت سحر عباسی نے شدید احتجاج کیا جس پر ان کا مائیک بند کردیا گیا لیکن اس کے باجود وہ غصے کے عالم میں بولتی رہیں۔

(جاری ہے)

سینئروزیرپارلیمانی امور کے وزیر نثار کھوڑو کی تحریک التواء کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ معزز رکن کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔ کچھ ڈاکٹر ہائیر کورس کی اجازت دی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ڈاکٹرز تھر سے دوسرے شہروں میں گئے ہیں ، ان کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔بعد ازاںڈپٹی اسپیکر نے ایوان سے رائے شمار کرانے کے بعد تحریک التواء مسترد کردی۔جس پرنصرت سحر عباسی کا ایوان میں شدید احتجاج کیا