آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سبی کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 19 اپریل 2018 22:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سبی کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ،کارکنوں کا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی، ملازمین سراپاء احتجاج بن گئے ،مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رہے گی،محراب خان خجک اور دیگر مظاہرین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب ،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سبی کے زیر اہتمام بارہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد نہ ہونے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی لوکل گورنمنٹ آفس سبی سے نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر محراب خان خجک نے کی احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سبی پریس کلب پہنچی جہاں پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا اور مظاہرہ کیااس موقع پر احتجاجی مظاہرئے سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا ضلع سبی کے صدر ضلعی صدر محراب خان خجک،جنرل سیکرٹری منیر احمد لودھی ،ضلعی چیئرمین اللہ بخش جدون،سرپرست اعلی غلام حسین ڈومکی، ضلعی ترجمان میر عرفان احمد بنگلزئی ،محکمہ صحت یونٹ کے صدرشیر دل مغیری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالغنی خجک مختیار احمد،شکر خان ،عابد حسین خجک ،محمد خان بگٹی ،عبدالغنی ،محمد ہاشم چاچڑ،حیدر علی جوشی،اظہر علی ،محمد نعیم رندو دیگر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سمیت ملازم طبقے کا بھی جینا دوبھر کردیا ہے کم اور قلیل تنخواہوں میں ضروریات زندگی پورا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن چکا ہے مہنگائی کے باعث ملازمین کی کمرٹوٹ چکی ہے جبکہ اسمبلیوں میں بھیٹے ہوئے حکمران کئی گناہ اضافہ کرتے ہیں جبکہ غریب ملازمین کے تنخواہوں میں تنخو آٹے میں نمک کے برابر اضافہ کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن سمیت مسائل کے حل کے لئے حکومتی دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کی مشکلات میںروز بروز اضافہ ہوتارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملازمین کے تنخواہوں میںسو فیصد اضافہ کرئے جبکہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کرکے ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جائے انہوںنے کہا کہ ایپکا کے ملازمین جھوٹی اور من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں مطالبات کی منظوری تک ایپکا کی جدوجہد جاری رہے گی اس سلسلے میں ایپکا اپنی جدوجہد میں سر خرو ہو گی اور ایپکا کے ملازمین کو جلد خوشخبری ملے گی ۔