وائس چانسلر جامعہ سندھ کا سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے طلباء کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے کا نوٹس

جمعرات 19 اپریل 2018 23:23

حیدرآباد19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ترجمان جامعہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ میں تعینات نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے پارکنگ کے مسئلہ پر طلباء کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے سخت نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وائس چانسلر نے بدسلوکی کے الزام میںآنے والے نجی سیکیورٹی گارڈز کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :