
بی آرٹی منصوبہ، 30اپریل تک ملبہ ہٹا کر اطراف کی سڑکیں پختہ کر دی جائیں گی، صوبائی ترقیاتی
ورکنگ پارٹی نے 57بلین روپے کا تخمینہ لاگت تیار کرکے اسے پلاننگ کمیشن سے کلیئر کیا،خیبرپختونخوا کابینہ کو بس ریپڈٹرانزٹ) بی آرٹی ) منصوبے پر خصوصی بریفنگ
جمعرات 19 اپریل 2018 23:27
(جاری ہے)
بریفنگ کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ بی آر ٹی منصوبے میں عوام کی سہولت کے پیش نظر معمولی ردوبدل کیا گیا جس میں گلبہار، فردوس چوک، ائیر پورٹ روڈ، تہکال فلائی اوور شامل ہیں ۔ 30اپریل تک ملبہ ہٹا دیا جائے گا اور اطراف کی سڑکیں پختہ کر دی جائیں گی جس سے ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سی2013ء میں پشاور کے ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے 20سالہ حکمت عملی وضع کی گئی۔ بی آر ٹی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔27کلو میٹر طویل اس منصوبے کا ڈیزائن ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے تیار کیا گیا۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 57بلین روپے کا تخمینہ لاگت تیار کرکے اسے پلاننگ کمیشن آف پاکستان سے کلیئر کیا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے مئی2017ء میں اس منصوبے کیلئی49.346ارب روپے کی منظوری دی۔اس منصوبے کی بڈنگ دستاویزات کی منظوری ایشیائی ترقیاتی بینک نے دی اور یہ مراحل میڈیا کی موجودگی میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بی آر ٹی میں عوام کی سہولت کیلئے پارکنگ پلازے بھی بنائے جائیں۔کابینہ کو مزید بتایا گیا کہ پجگی تا ورسک روڈ رنگ روڈ 10مئی تک تیار ہو جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رنگ روڈ کی ورسک تا حیات آباد تک تعمیر کیلئے تیز تر بنیادوں پر کام کیا جائے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پشاور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک رش مزید کم ہو جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس نوعیت کے مزید رنگ روڈ اور منصوبوں کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پرحل کیا جاسکے۔وزیراعلیٰ نے متنبہ کیا کہ بی آر ٹی منصوبے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت کے مرتکب افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔کابینہ نے سول پروسیجر کوڈ ترمیمی بل2018ء کی بھی منظوری دی جس کے تحت اب(time-barred) کیسز میں بھی کمی بیشی کیلئے رعایت دی جا سکے گی۔اس سے قبل90روز کا عرصہ گزرنے کے بعد کیسز قابل سماعت نہیں ہوتے تھے۔ تاہم اس پر عملدرآمد صوبائی اسمبلی کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ کابینہ نے جنگلات کیلئے مخصوص اراضی پر چھوٹے پیمانے پر بجلی پیداکرنے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کا2فیصد جنگلات کی ترقی پر خرچ کرنے اور ٹرائوٹ مچھلی کی افزائش کے منصوبے شروع کرنے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے موٹر وہیکل آردیننس1965 کے تحت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی۔کابینہ کا آئندہ اجلاس منگل24اپریل2018ء کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے تاکہ باقی ماندہ ایجنڈے کی منظوری بھی دی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
-
مسٹریونیورس کا ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شہروزخان کا وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
-
الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
-
وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
-
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ پر جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا،طاہرمحمود اشرفی
-
مادرِ وطن کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے سپوت قوم کے ہیرو ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.