وزارت کیڈ نے اعلیٰ عدلیہ کو ماموں بنا دیا ، ای ڈی پمز کا عہدہ ڈپلومہ ہو لڈر کو سونپ دیا

پولی کلینک میں سینئر ترین ڈاکٹر شاہد حنیف مستقل ای ڈی تعینات

جمعرات 19 اپریل 2018 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) وزارت کیڈ نے اعلیٰ عدلیہ کو ماموں بنا دیا ، ای ڈی پمز کا عہدہ ڈپلومہ ہو لڈر راجہ امجد پومی کو سونپ دیا گیا جبکہ پولی کلینک میں سینئر ترین ڈاکٹر شاہد حنیف کو مستقل ای ڈی تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت کیڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پمز اور پولی کلینک کے مستقل سربراہان کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن نمبر F-2-136/2018-HI جاری کرتے ہوئے ای ڈی پمز راجہ امجد پومی کو سیکشن 10 کے تحت تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے راجہ امجد پومی کو پہلے ہی پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اپنے لیٹر میں قرار دے چکے ہیں کہ انکاڈپلومہ ماسٹر ڈگری کے برابر نہیں ہے ۔

جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بھی ایکولینس سرٹیفیکٹ میں ان کے ڈپلومہ کو ڈگری کے برابر قرار نہیں دیا ہے لیکن اس کے باوجود وزارت کیڈ اور اسٹملیشمنٹ ڈویژن نے سفارشی بنیادوں پر آرڈر کر وا کر سپریم کورٹ سے جان چھڑا نے کی کوشش کی ہے۔ دوسری جانب پولی کلینک میں سینئر ترین ڈاکٹر شاہد حنیف کی مستقل تعیناتی کروا دی گئی ہے ،ای ڈی پولی کلینک کا عہدہ بھی ی کئی عرصے سے ایڈیشنل چارج کے ذریعے ہی چلا یا جا تارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :