کوئٹہ ،گرفتار دہشت گرد گروہ کے سر غنہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گرفتار دہشت گرد گروہ کے سر غنہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا اور ملزم کو 15 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا استغاثہ کے مطابق گرفتار دہشت گرد گروہ کے سر غنہ فضل الحق انسداد دہشت گردی کے عدالت میں پیش کیا اور سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے ملزم کو 15روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا ملزم پر ساتھیوں سمیت کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کے متعدد وارداتیں کرنے کا مقدمہ ہے

متعلقہ عنوان :