دینی مدارس کا امتحانی سسٹم عصری تعلیمی اداروں کیلئے قابل تقلید ہے،سردار محمد یعقوب خان

سکول،کالج اوریونیورسٹیوں میں بھی مدارس کی طرز پر امتحانات کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے،متحان گاہوں کا ماحول دیکھ کر خوشی ہوئی اہل مدارس کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آزاد کشمیر

جمعرات 19 اپریل 2018 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) آزاد جموں کشمیر کے صدرسردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا امتحانی سسٹم عصری تعلیمی اداروں کیلئے قابل تقلید ہے، سکول،کالج اوریونیورسٹیوں میں بھی مدارس کی طرز پر امتحانات کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے،امتحان گاہوں کا ماحول دیکھ کر خوشی ہوئی اہل مدارس کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںان خیالات کا اظہارسابق صدر آزاد جموں کشمیرسردار محمد یعقوب خان نے گزشتہ روز راولپنڈی کی معروف دینی درسگاہ جامعہ عربیہ اسلامیہ گلستان کالونی کے دورے کے دوران وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہونے والے امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی خدمات روز روش کی طرح واضح ہیں ان کے خلاف باتیں کرنے والے یقینا ان کی خدمات سے ناواقف ہیں مدارس نے ہر دور کے اندر قوم کے بچوں کو معاشرے کا اہم فرد بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے آج کے پرفتن اور شورش زدہ دور میں بھی امن قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے سردار محمد یعقوب نے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں مدارس ہونے کے باوجود بیک وقت سب جگہ پر پرچے کا شروع ہونا اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کے پیش نہ آنا مدارس دینیہ کے مربوط اور مضبوط نیٹ ورک ہونے کا ثبوت ہے مدارس کا یہ امتحانی نظام عصری تعلیمی اداروں کیلئے بھی قابل تقلید بات ہے جس پر عمل کرکے سکول،کالج اوریونیورسٹیوں کے امتحانی نظام میں موجود خامیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ عربیہ اسلامیہ کے اتنے بڑے امتحانی ہال میں خاموشی اور طلباء کے انہماک کے ساتھ اپنے پرچوں کے حل کرنے میں مگن رہنا حیرانی کا باعث ہے عصری اداروں کو بھی مدارس کے طرف پر امتحانات لینے کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے سردار محمد یعقوب نے جامعہ عربیہ اسلامیہ کے پرنسپل قاری فضل ربی کو جامعہ کے تعلیمی وتربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :