جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش کے چھوٹے بردار نسبتی رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

جمعرات 19 اپریل 2018 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش کے چھوٹے بردار نسبتی شیر محمد قریشی طویل علالت کے بعد رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین مرکزی جماعت اہلسنت سندھ کے امیر جے یو پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن قاری نیاز احمد نقشبندی کی امامت میں جامع مسجد محمدی میں ادا کی گئی جس میں جے یو پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش،حسین بخش حسینی ،چاند نبی ،اختر انصاری،محمد رضوان شیخ،حافظ محمد اشفاق حسین ،محمد عارف قائم خانی ،محمد یوسف آرائیں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی، شیر محمد قریشی کو مقامی قبر ستان میں تدفین کردی گئی ،مرحوم کا سوئم جامع مصطفیٰ مسجد پریٹ آباد میں بعد نماز جمعہ ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفیٰ محاذ کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر ،جے یو پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی اور مرکزی سینئر نائب صدر،مفتی محمد طاہر تبسم نے جے یو پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش سے ان کے بردار نسبتی کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جواز رحمت میں جگہ دے ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اجرعظیم عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :