جامعہ کراچی، شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام 15 ویں آل پاکستان جیوگرافیکل کانفرنس 2018 ء

جمعرات اپریل 23:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام اور پاکستان جیوگرافیکل ایسوسی ایشن(پی جی ای) ،وفاقی اُردو یونیورسٹی اور ایچ ای سی کے اشتراک سے 15 ویں آل پاکستان جیوگرافیکل کانفرنس 2018 ء کی افتتاحی تقریب 21 اپریل 2018 ء کو صبح ساڑھے نوبجے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صدر شعبہ جغرافیہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی شیرازی ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار اور ڈاکٹر محمد جاوید اقبال بھی خطاب کریں گے۔