اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری منیر مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر

جمعرات 19 اپریل 2018 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری منیر مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرہوگئے۔ جمعرات کو چوہدری منیر کے اعزاز میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد سلیمان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اے آئی جی اسٹییبلشمنٹ نے ان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سروس کے دوران اپنے کام کو فرض سمجھ کر نبھایا ان کی خدمات کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، چوہدری منیر نے پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا، تقریب کے اختتام پر اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے چوہدری منیر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

واضح رہے کہ چوہدری منیر ضلعی انتظامیہ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خدمات انجام دے رہے تھے جو جمعرات کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔۔۔

متعلقہ عنوان :