پاکستان سنی تحریک سکھر کے وفد کی ایس ایس پی امجد شیخ سے ملاقات

جمعرات اپریل 23:53

سکھر۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان سنی تحریک سکھر کے وفد نے ایس ایس پی امجد شیخ سے سندھ کے صوبائی صدر حضرت علامہ نور احمد قاسمی کی قیادت میں ملاقات کی جس میں ڈسٹرکٹ کنوینئر محمد رضوان قادری، علماء بورڈ کے قاری نازک سعیدی، پریل سولنگی، سٹی کنوینئر سہیل قادری موجود تھے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفد کی جانب سے مسائل کی بابت آگاہ کیا جانے پر ایس ایس امجد شیخ نے پی ایس ٹی کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے تعاون سے سکھر کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں اور جن ہال مالکانوں نے آئندہ قانون کے نوٹس پر عمل نہ کیاتو ہال کو سیل کر دینگے اور علاقے ایس ایچ او اور بڑے منچھی کو معطل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اور پاکستان سنی تحریک کے 22 اپریل 2018ء بروز اتوار کو مقامی ہال میں تجدید عہد وفا اور سندھ کے ذمہ داران حلف برداری کی تقریب کے موقع پر ہال کو فل سیکورٹی فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :