سالانہ بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے جی ڈی پی کا پانچ فیصدحصہ مختص کیا جائے، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

جمعرات 19 اپریل 2018 23:53

سکھر۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمدعامر نے کہا ہے کہ سالانہ بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے جی ڈی پی کا پانچ فیصدحصہ مختص کیا جائے۔ جبکہ سندھ اسمبلی کاپاس کردہ یونیورسٹیزایکٹ کی باضابطہ منسوخی کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہاراسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمدعامر نے سندھ کاپانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کے ہمراہ اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ سندھ کے ناظم اسدعلی قریشی، سیکرٹری جمعیت صدام حسین سہندڑو،ناظم جمعیت سکھر مرزانعمان بیگ اور سیکریٹری اطلات ایازعلی عمرانی بھی موجود تھے۔"تعلیم کوپانچ دو"بجٹ مہم کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمدعامر کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت مجموعی پیداوار کاپانچ فیصدحصہ تعلیم پر خرچ کرنے کے لیے مختص کرے۔

(جاری ہے)

اور بجٹ کا 25فیصدحصہ تعلیمی ترقی کے لیے خرچ کیاجائے۔ اسلامی جمعیت طلبہ آئندہ بجٹ میںتعلیم کے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کرنے اور فنڈزکو بہترطور پر استعمال کرنے کے لیے "تعلیم کوپانچ دو"مہم چلارہی ہے جوپورے ملک میں بھرپوراندازمیں جاری ہے۔پاکستان تعلیم پر سب سے کم بجٹ مختص کرنے والا ملک ہے۔