نیب نے قاضی ٹریڈ سنٹرکے مالک قاضی محمدانورکوگرفتارکرلیا

جمعرات 19 اپریل 2018 23:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے قاضی ٹریڈ سنٹرکے مالک قاضی محمدانورکوگرفتارکرلیا،ملزم نے مبینہ طورپرسادہ لوح افرادسے لاکھوںروپے غبن کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملزم قاضی محمدانورنے پشتخرہ چوک میںتعمیرہونیوالے قاضی ٹریڈ سنٹرمیںدکان دینے کاجھانسہ دیکر سادہ لوح افراد سے لاکھوںروپے ہڑپ کرلئے۔

(جاری ہے)

ملزم نے سرمایہ کاری کے حوالے سے عوام کوراغب کرنے کیلئے تعمیری منصوبے کی وسیع بنیادوں پرتشہیرچلائی جبکہ ملزم نے نہ پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی سے این او سی وصول کی تھی اورنہ ہی اس اراضی کامالک تھاجوپلازہ کی تعمیر کیلئے شناخت یامختص کردی گئی تھی تاہم اہم مقام ہونے کے ناطے کئی افرادنے ملزم قاضی محمدانورکیساتھ سرمایہ کاری کی۔اورآخرمیں نہ ملزم نے ان افراد کودکانیںفراہم کیںنہ انکے پیسے واپس کردیئے۔

ملزم کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت کے سامنے پیش کیاجائیگا۔ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا فرمان اللہ خان نے کہاکہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کے احکامات وہدایات پرعمل درآمد کرتے ہوئے صوبے سے بدعنوانی کے ناسور کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :