میپکو محکمانہ کیسز کا فیصلہ‘ دوملازمین کومختلف نوعیت کی سزائیںدینے کے احکامات جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 23:54

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئی2 ملازمین کو مختلف نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز اینڈ ایڈمنسٹریشن میپکو محمد نعیم اللہ نے پاکستان انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ (سٹینڈنگ آرڈرز ) آرڈی نینس 1968؁ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی کے ڈرائیور سید انصر وحید شاہ اور مخدوم پور سب ڈویژن کے ڈرائیور مہدی حسن کی ایک ، ایک سال کے لئے سالانہ ترقیاں روک دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :