کینٹ کے مکینوںکوغازی بروتھا سے پانی کی فراہمی جلد ممکن ہو گی‘ ملک اظہر نعیم

جمعرات 19 اپریل 2018 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ ایم این اے ملک ابرار نے کینٹ کے علاقوں میں پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے عملی کوششیں کرتے ہوئے غازی بروتھا سے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں حکام سے بات چیت کی ہے کینٹ کے علاقوں میں پانی کی قلت دورکرنے کے حوالے سے ملک ابرارکی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کو سراہتے ہیں‘ انشاء اللہ جلد ہی کینٹ کے علاقوں خاص کر ڈھوک جمعہ،ڈیفنس روڈ،مبارک لین،ڈھوک کلہور ودیگر علاقوں میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے معززین علاقہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک اظہرنعیم نے کہا کہ میری ہر وقت یہی کوشش رہتی ہے کہ علاقے کے جو بھی مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوں اس سلسلے میں ایم این اے ملک ابراراورکنٹونمنٹ بورڈ حکام نے ہمیشہ خصوصی تعاون کیا ہے‘ پانی کا مسئلہ کینٹ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ ہے اس مسئلے کے حل کیلئے بھی عملی کوششیں کی جارہی ہیں اگر غازی بھروتھا سے پانی کی فراہمی شروع ہوگئی تو کینٹ کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :