ایرانی سپریم لیڈر ا علی خامنہ ای نے ٹیلی گرام پر اپنا چینل بند کر دیا

مذکورہ ایپلی کیشن نے ایرانی نظام کے خلاف حالیہ عوامی احتجاج اور مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا تھا

جمعہ 20 اپریل 2018 11:58

ایرانی سپریم لیڈر ا علی خامنہ ای نے ٹیلی گرام پر اپنا چینل بند کر دیا
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر کی جانب سے ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی گرام پر رہبر اعلی کا چینل بند کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ ایران میں بکثرت استعمال ہونے والی ایپلی کیشن ٹیلی گرام کو بند کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس ایپلی کیشن نے ایرانی نظام کے خلاف حالیہ عوامی احتجاج اور مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے دفتر کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں اس فیصلے کی وجوہات بھی بتائی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق ٹیلی گرام پر سرگرمیوں کی بندش کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ اور غیر ملکی ایپلی کیشنوں کی جانب سے برقی اجارہ داری کا خاتمہ کرنا ہے۔ادھر ایران میں سرکاری میڈیا نے بدھ کی صبح بتایا کہ ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے سوشل میڈیا پر ٹیلی گرام کو بلاک کر دیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن 4.5 کروڑ کے قریب ایرانی استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :