داخلہ مہم کے سلسلہ میں اے ایس ڈی ای او ممتاز خان اور سینٹر انچارج سردار عنایت الرحمن کی پرائمری سکول چک موہری آمد

جمعہ 20 اپریل 2018 12:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) گورنمنٹ پرائمری سکول چک موہری میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں اے ایس ڈی ای او ممتاز خان اور سینٹر انچارج سردار عنایت الرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جمعہ کو پرائمری سکول چک موہری میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں ایک واک ہوئی اور ممتاز خان نے پی ٹی سی کے ساتھ میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر داخل شدہ بچوں اور آئوٹ آف سکول چلڈرن کو سکولوں میں لانے کیلئے پی ٹی سی چیئرمین اور ممبران اساتذہ کے ساتھ ملکر اس مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ کوئی بچہ داخلہ سے محروم نہ رہ جائے۔ گورنمنٹ سکولوں میں کتب مفت اور داخلہ فیس بھی نہیں ہے لہذا حکومت وقت تمام سکولوں کی بہتری کیلئے خاطر خواہ فنڈنگ کر رہی ہے لہذا مفت تعلیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں۔ سکول انتظامیہ کی بہتر کارکردگی دیکھتے ہوئے انہوںنے چک موہری کے ہیڈ ماسٹر اور سٹاف کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :