تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام 9 سالہ درس نظامی شعبہ کتب کے امتحانات مکمل ہو گئے

جمعہ 20 اپریل 2018 12:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام 9 سالہ درس نظامی شعبہ کتب کے امتحانات مکمل ہو گئے۔ الوداعی تقریب کے دوران اساتذہ کو نقد انعامات اور تحائف پیش کئے گئے۔ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام 9 سالہ درس نظامی شعبہ کتب کورس کے مختلف درجات میں زیر تعلیم طلباء کے سالانہ امتحانات 19 اپریل کو مکمل ہوئے۔

6 روزہ امتحانی سلسلہ 14 اپریل کو شروع ہوا تھا جس میں ہری پور اور حویلیاں میں قائم مدارس کے ہزاروں طلباء نے ہری پور میں امتحان دیا جہاں معروف دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ رحمانیہ امتحانی مرکز مقرر کیا گیا تھا۔ دوران امتحان ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک تقریب جامعہ کنزالایمان میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صحافی عبید الرحمن سلیمانی تھے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے اس موقع پر 8 اساتذہ کو کیش پرائز اور دیگر تحائف پیش کیے۔ انعامات اور تحائف حاصل کرنے والے اساتذہ میں علامہ محمد نیاز رضوی، علامہ ایاز علی، علامہ نیاز عباسی، علامہ ہارون الرشید، اجمیر خان، قمر رستم اور علامہ سید قدیر شاہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ اپنے خطاب میں مہمان خصوصی اور اساتذہ نے بتایا کہ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان لاہور سے ہر سال کی طرح امسال بھی ہزاروں طلبہ کرام فارغ التحصیل ہو کر علمائے کرام بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی کا مقصد ہی دین سیکھنا ہے اور نجات الله اور اس کے رسول کے طریقوں پر ہے، اس لئے خوش نصیب وہ لوگ ہیں جو چنے ہیں جو علم حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :