گجرات میں تین طلبہ پر تیزاب پھکنے کے واقعے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 20 اپریل 2018 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) گجرات میں تین طلبہ پر تیزاب پھکنے کے واقعے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گجرات میں تین طلبہ پر تیزاب پھنکنا قابل مذمت فعل ہے، شادی سے انکار پر یا غیرت کے نام پر ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں،یہ معاشرے کی بے حسی،جہالت اور تعلیم سے دور کا ثبوت ہے، ہمارے معاشرے میں آج بھی کچھ لوگ اپنی انا کیلئے کسی کی بہن یا بیٹی کو قتل کر دیتے ہیں یا زندہ لاش بنا دیتے ہیں لہٰذا یہ ایوان تیزاب گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتاہے کہ معصوم بچیوں کی زندگیاں تباہ کرنے والے درندہ صفت شخص کو عبرت ناک سزا دی جائے، تیزاب کی خرید و فروخت پر مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے،18سال سے کم عمر افراد کو ہر گز تیزاب فروخت نہ کیا جائے۔

تیزاب گردی کی روک تھام کیلئے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں خصوصی پمفلٹ تقسیم کیے جائیں اور آگاہی مہم چلائی جائے۔