خوشاب میں ن لیگ کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب دھوکہ نکلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ اپریل 12:57

خوشاب میں ن لیگ کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب دھوکہ نکلی
خوشاب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : خوشاب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تمام تر انتظامات مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کی صدر مہناز عطا نے کیے اور اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سینیٹر صابر شاہ کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں ہر جوڑے کو مکمل جہیز اور سونے کا سیٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔ دکھاوے کے لیے ڈھول اور شہنائیوں کے ساتھ ساتھ کھانے کا بندو بست بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن یہ سب دکھاوا تھا ۔ تقریب ختم ہوتے ہی انتظامیہ نے تمام جوڑوں سے سونے کے سیٹ اور جہیز واپس لے لیے اور کہا کہ یہ سب صرف فوٹو سیشن کروانے کے لیئے کیا گیا تھا۔ نئی نویلی دلہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رخصتی کے وقت ایک خاتون آئیں اور انہوں نے تمام زیور اُتارنے کا کہا۔ جوڑوں کا کہنا ہے کہ پہلے تو ہمیں جہیز کا سامان دیا گیا لیکن مہمانوں کے جاتے ہی سارا سامان واپس لےلیا گیا۔ نو بیاہتا جوڑوں نے ن لیگ کی جانب سے اس دھوکے پر احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :