سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اعلی عدالت نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں
میاں محمد ندیم
جمعہ 28 اگست 2026
17:52
(جاری ہے)
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ملازمین کی ریگولرائزیشن 7 مارچ 2018 سے مو¿ثر ہوگی، گزٹ نوٹیفکیشن کی تاخیر ملازمین کے حق پر اثرانداز نہیں ہوسکتی، انتظامی تاخیر کی سزا ملازمین کو نہیں دی جاسکتی فیصلے میں کہا گیا کہ ریاست اپنی انتظامی غلطی کا فائدہ نہیں اٹھا سکتی، انتظامی نااہلی کی وجہ سے ملازم کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاسکتا، ریگولرائزیشن کی گزٹ اشاعت میں تاخیر محض انتظامی کوتاہی تھی. عدالت نے قرار دیا کہ ملازمین انتظامی تاخیر کے باعث اپنے قانونی حق سے محروم نہیں ہوسکتے، گزٹ میں تاخیر ریگولرائزیشن کو غیر موثر نہیں بناتی، نوٹیفکیشن کی اشاعت کی تاریخ کو سینیارٹی کا واحد معیار نہیں بنایا جاسکتا فیصلے کے مطابق ملازمین کو کے پی ایمپلائز ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کے تحت ریگولر کیا گیا تھا اور ملازمین کو 7 مارچ 2018 سے ریگولرائز کیا گیا تھا. ریگولرائزیشن کے نوٹیفکیشنز 28 اگست اور 17 اکتوبر 2018 کو جاری ہوئے جبکہ ریگولرائزیشن نوٹیفکیشنز 21 اگست 2024 کو سرکاری گزٹ میں شائع ہوئے 2019 سے 2023 تک جاری سینیارٹی لسٹوں میں متعلقہ ملازمین کو سینئر رکھا گیا تھا، تاہم 2024 کی سینیارٹی لسٹ پر بعض ملازمین نے اعتراض اٹھایا تھا سروس ٹربیونل نے 2024 کی سینیارٹی لسٹ کو کالعدم قرار دیا تھا اور گزٹ میں تاخیر کو سینیارٹی کے معاملے میں اہم قرار دیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگراموں کی اجازت محدود کر دی
-
افتخارگیلانی کو نون لیگ کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنے ووٹ نہیں دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
-
سرحد یونیورسٹی سے احتجاجی طلباء نکالے جانے کی خبریں غلط ہیں، کیمپس ڈائریکٹر
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے. مریم نواز
-
جعلی کرنسی رکھنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت منظور
-
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.