عمران خان عوام میں مقبول ہیں وہ مذاکرات تو کریں گے لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے

جو شخص قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کر لیتا ہے وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اگست 2026 21:26

عمران خان عوام میں مقبول ہیں وہ مذاکرات تو کریں گے لیکن کوئی ڈیل نہیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 اگست 2026ء) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان عوام میں مقبول ہیں وہ مذاکرات تو کریں گے لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے، جو شخص قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کر لیتا ہے وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ وی نیوز کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ محمد علی درانی نے کہا کہ اللہ کرے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ رہیں اور حکومت کی طرف نہ جائیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان عوام کے جذبات کے مطابق چلیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان مذاکرات تو کریں گے لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ عمران خان کو اب بھی کوئی ڈیل نہیں کرنی تاہم حکومت کی طرف سے دی جانے والی ڈھیل ختم ہو چکی ہے، اس وقت عمران خان عوام میں مقبول ہیں اور پاکستان کے عوام کی یادداشت بہت اچھی ہے،جو شخص قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر لیتا ہے وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے کی چند نشانیاں ہوتی ہیں جن میں سے پہلی نشانی یہ ہوتی ہے کہ حکومت انتہائی درجے کی کرپشن شروع کر دیتی ہے۔ دوسری نشانی یہ کہ وہ عوام پر ظلم کرنا شروع کر دیتی ہے جبکہ آخری نشانی عدلیہ سے لڑائی ہوتی ہے۔ حکومت یہ تمام کام کر چکی ہے اور عدلیہ سے لڑائی بھی شروع کر دی ہے، حکومت نے اپنا سیاسی مقبرہ خود بنا لیا ہے تو اب ہم اس میں کیا کر سکتے ہیں۔