ودیوت جموال اور شروتی ہاسن کی ہدایتکار مہیش منجریکر کی فلم کی عکسبندی شروع

جمعہ اپریل 13:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ودیوت جموال اور شروتی ہاسن نے ہدایتکار مہیش منجریکر کی فلم کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ودیوت جموال نے ہدایتکار مہیش منجریکر اور اداکارہ شروتی ہاسن کے ہمراہ کلپ بورڈ پکڑے ہوئے بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ شروتی کے ساتھ نئی فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔ فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے جبکہ فلم کے حوالے سے مذید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا