مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر جانے والے چار اراکین قومی اسمبلی سپیکر کی دوسری بار طلبی کے باوجود استعفوں کی تصدیق کے لئے پیش نہیں ہوئے

جمعہ 20 اپریل 2018 14:23

مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر جانے والے چار اراکین قومی اسمبلی سپیکر کی دوسری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر جانے والے چار اراکین قومی اسمبلی سپیکر کی جانب سے دوسری بار طلبی کے باوجود اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے ان کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے استعفوں کا اعلان کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین خسرو بختیار، ناصر بخاری، طاہر بشیر چیمہ اور رانا قاسم نون کو فرداً فرداً استعفوں کی تصدیق کے لئے صبح ساڑھے دس بجے سے ایک بجے تک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں آ کر اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے پیش ہونے کا وقت دیا تھا تاہم سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت دیگر عملہ ان ارکان کا ایک بجے تک انتظار کرتے رہے تاہم یہ اراکین پیش نہ ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان اراکین کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے طلب کیا جا چکا ہے۔