Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کیلئے 100ارب روپے کے بڑے امدادی پیکج کا اعلان

امدادی رقم سیلاب متاثرین کے سوا کسی کو نہیں ملے گی، سیلاب زدگان کی مدد اپنے وسائل سے کررہے دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، اربوں روپے تقسیم کررہے کرپشن کے دروازے بند کر دیئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 اکتوبر 2025 18:46

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کیلئے 100ارب روپے کے بڑے امدادی پیکج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین بحالی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے 100ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کے حصول کیلئے آمدورفت کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین بحالی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد شروع ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں۔تاریخ کے بدترین سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی کا خوش آئندہے۔ سیلاب متاثرہ خاندانوں کی بحالی کاآج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ستلج، راوی اور چناب بپھرگئے، تاریخ کے بد ترین سیلاب نے پنجاب کو گھیرا۔

تین ماہ کی مسلسل بارشوں سے بھی شہر اور دیہات زیر آب آگئے۔ سیلاب سے لوگوں کے گھر اور مال ومویشی بھی بہہ گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کے دنوں قیامت کا سماع تھا، یاد آئے تو دل دہل جاتا ہے۔ لوگ بے بسی میں اپنے گھروں کو اجڑتا اور ڈوبتا دیکھتے رہے۔ پانی اترا تو اسی دن سے سیلاب زدگان کی بحالی کا کام شروع ہوگیا۔ جن کے گھر سیلاب میں بہہ گئے تھے، ان کے گھرا ب آباد ہوگئے۔

سیلاب متاثرین کے گھر آباد ہونے تک آرام سے نہ بیٹھنے کا وعدہ پورا کررہی ہوں۔ پنجاب کی پوری حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ رہی، تین ہفتے تک میں خود بھی گھر نہیں بیٹھی اور نہ ہی دفتر گئی۔میری کابینہ اور پوری ٹیم کئی ہفتوں تک سیلاب متاثرین کے درمیان موجود رہی۔ریسکیو، انتظامیہ اورپولیس سب اداروں نے یکجان ہوکر کام کیا۔ حکومت پنجاب کی محنت کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کا کام شروع ہوا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فوج، ریونیو، لائیو سٹاک اور زراعت کے نمائندوں پر مشتمل 1700 ٹیمیں گھر گھر جاکر سروے کر رہی ہیں۔10ہزار افراد پر مشتمل ٹیمیں گھر گھر جاکر سیلاب متاثرین کا ڈیٹا لے رہی ہیں۔ سروے ٹیموں کی کاوشوں سے چند روز میں 73,فی صد سروے مکمل ہوچکا ہے۔سروے کی تکمیل سے پہلے ہی ہم نے بحالی کے لئے امدادی رقوم کی تقسیم شروع کر دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کا خزانہ عوام کی امانت ہے، عوام کو ہی دیں گے۔ 25 لاکھ افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔سیلاب متاثرین اللہ تعالیٰ اور ہم سب کے مہمان ہیں، مہمان سمجھ خدمت کررہے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب زدگان کو مہمانوں کی طرح کھانا پیش کیا جارہا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 100فیلڈ ہسپتال 12 لاکھ افراد کا علاج معالجہ کیا گیا۔

سیلاب کے دوران مویشیوں کی بھی علاج اور ویکسی نیشن کی گئی۔ پنجاب پاکستان کا پہلاصوبہ ہے جس نے انسان ہی بلکہ لاکھوں مویشیوں کی بھی جانیں بچائیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ریسکیو ریلیف آپریشن پنجاب نے اپنے وسائل سے کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ تاریخ کا شفاف ترین سروے بھی اپنے وسائل سے کررہے ہیں۔ سیلاب زدگان کو 100ارب روپے امداد بھی دے رہے ہیں۔

سیلاب زدگان کی مدد اپنے وسائل سے ہی کررہے دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے۔ عوام کے پیسے کو عوام کے قدموں میں ہی ڈھیر کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر حوصلہ اور شاباش دی۔ عوام کے ساتھ کھڑے ہونا اور انتھک محنت محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے سیکھی۔  جب تک وزیر اعلیٰ ہوں عوام کو کوئی میلی آنکھ سے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی آپ کے سامنے وعدہ کے مطابق امدادی رقم لیکر موجود ہے۔ امدادی رقم ملنے پر جتنے سیلاب متاثرین خوش ہیں،اس سے زیادہ میں خوش ہوں۔ سیلاب متاثرین کے ہر نقصان کا ازالہ کررہے ہیں۔ مکمل تیاری اور انتظامات کی وجہ سے کم از کم جانی نقصان ہوا۔ اربوں روپے تقسیم کررہے لیکن کرپشن کے دروازے بند کر دیئے۔

مختص 100ارب روپے میں سیلاب متاثرین کے سوا کسی نہیں ملے گا۔ سیلاب متاثرین میں جو رہ جائے گا، اس کی شکایت کے لئے الگ نظام  واضح کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 15 اضلاع میں معاوضے دیئے جارہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی سہولت کے لئے 75مقامات پر سیلاب بحالی امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 71ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کے بینک اکاؤنٹ کھل چکے ہیں۔

سیلاب متاثرین کے لئے بحالی پروگرام کیمپ میں کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کررہے ہیں۔ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ زیادہ وسائل دے تو سب عوام کے قدموں میں ڈھیر کردوں۔ آج پاکستان میں پنجاب کی ترقی کی مثالیں دی جارہی ہیں۔جو ترقی اور وسائل بڑوں شہروں کو میسر ہیں، وہی چھوٹے شہروں کے لئے بھی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر شہر میں الیکٹرک بس چل رہی ہے اورجس کا کرایہ صرف 20 روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سب کی سی ایم اور سب کی بیٹی ہے۔پنجاب کا ہر خاندان میرے لیے اپنے خاندان کی طرح اہم ہے۔ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے جو حفاظت بھی کرتی اور خیال بھی رکھتی ہے۔جب تک کیمپ میں آخری بندے کو امدادی رقم نہیں ملے گی کیمپ بند نہیں ہوگا۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات