سعودی عرب؛سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،

4اہلکار ہلاک،4زخمی دو حملہ آورں کو گرفتار کر لیا گیا،مزید تحقیقات جاری ہیں،حکام

جمعہ 20 اپریل 2018 15:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سعودی عرب میں نامعلوم افراد کے چیک پوسٹ پر حملے کے دوران چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق صوبہ عسیر میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں4 اہلکار جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنیوالے 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔