سیاسی فرعونیت کا دور گزر گیا،اب کسی پر ظلم نہیں کرنے دوں گی،جگنو محسن

جمعہ 20 اپریل 2018 16:05

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) صوبائی امیدوار حلقہ پی پی 185 معروف دانشور صحافی سیدہ جگنو محسن کرمانی نے کہاہے کہ سیاست قو می امانت ہے جسے مخلوق خداکی خدمت کیلئے اداکیاجائے تو عبادت کادرجہ رکھتی ہے اس سلسلہ میں خدا وند کریم اپنے بندے منتخب کرتاہے اور انہیں لوگوں کی فلاح کی ذمہ دردی سونپی جاتی ہے مگرپنے انتخاب کے بعد وہی انسان اللہ کی مخلوق کی حقیقی خدمت کی بجائے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتااور ظلم و بربریت کو اپنااوڑھنا بچھونا بنالیتاہے تو پھر قدرت ان سے وہ طاقت چھین کرانہیں ناکامی و پستی کی دلدل میں دھکیل دیتی ہے ان خیالات کا اظہار وہ اپنی رہائش گاہ پر معززین علاقہ کے مختلف وفود سے سیاسی ملاقاتوں کے دوران کر رہی تھیں، انہوں نے آن لائن سے گفتگو میں کہاکہ پی پی 185حجرہ شاہ مقیم ،شیرگڑھ ،راجووال ،اخترآباد اور دیپالپور سمیت سینکڑوں مضافات پر مشتمل ہے مگر بدقسمتی سے یہاں گزشتہ 85ء سے ایک ہی خاندان نے موروثی سیاست کے پنجوں میںسادہ لوح عوام کو جکڑے رکھااوردرباری عقیدت کا ناجائز فائدہ اٹھایاجاتارہاسیاست کی آڑ میں قومی سرمایہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجاتارہا اور پارٹیاں بدل بدل کر وزارتوں کو آڑ بنا کرعلاقہ مکینوں کے ووٹ کی بے حرمتی کرکے انسانوں کو جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور کرتے رہے سیاسی مخالفین پرجھوٹے مقدمات کااندراج کھیل تصور کیاجاتارہا علاقہ مکینوں کو انکی جائیدادوں سے محروم کرنااورناجائز قبضے معمول بن چکے تھے سرکاری فنڈز کو مکمل ہڑپ کرلیاجاتارہا جبکہ عوام کو گندے پانیوں میں سے جنازے اٹھانے اورتعفن زدہ زندگی گز ارنے پرمجبور کردیاگیا، انہوں نے کہاکہ مسلسل 32 سال سے عوا م پرمسلط رہنے والے عوام کو مسائل زدہ زندگی میںجھونک کر خود بڑی ناجائز جائیداوں کے مالک بن بیٹھے جسکی بنیادی وجہ اس حلقہ میں سیاسی نوراکشتی کا کھیل رہا مگر افسوس کہ کسی نے بھی اس حلقہ کے سیاسی فرعونوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور نہ ہی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی مخلصانہ کوشش کی گئی، انہوں نے کہاکہ بڑھتے ہوئے ظلم زیادتی اور عوام کے دکھ تکالیف کے ازالہ کیلئے اللہ رب کریم نے انہیں منتخب کرلیاہے اور وہ سیاسی فرعونیت کے سامنے موسیٰ بن کر ڈٹ گئی ہیں اب کسی کی جرات نہیں کہ وہ پی پی 185میںبسنے والے کسی ایک بھی شخص کے خلاف زیادتی کرسکے، انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ عام نتخابات میں بطور آزاد امیدوار صوبائی سیٹ پر لیکشن لڑیں گی اور وہ دن دور نہیں جب وہ بھر پور عوامی طاقت سے منتخب ہوکر علاقہ کی پسماندگی دور کرکے عام آدمی کی عزت نفس بحال کردیں گی اورعلاقہ میں حقیقی تعمیر و ترقی کادور شروع ہوگا ،واضع رہے کہ سیدہ جگنومحسن کرمانی کے یہاں رفاعی و سماجی کاموں جن میں انکی طرف سے نجی ہسپتالوں کا قیام ،خواتین کی ہنرمندی کیلئے تربیتی سنٹرزکاقیام ، بڑے پیمانے پردستر خوانوں کاہتمام ،نجی فرموں میںعلاقہ مکینوں کیلئے روزگار کے مواقع ،نجی تعلیمی اداروں کا قیام ،مظلوم کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطراہم اقدامات ایسے عوامل ہیں جن سے انہیں علاقہ میں زبردست پزیرائی حاصل ہوئی ہے اورمقامی باشندے انہیں نجات دہندہ تصور کرنے لگے ہیں جس سے انکی سیاسی پوزیشن مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :