امریکی کانگریس عالمی جوہری ڈیل کو بچائے، یورپی قانون ساز

جمعہ 20 اپریل 2018 16:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) متعدد یورپی ممالک کے قانون سازوں نے امریکی کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ ایران اورعالمی طاقتوں کے مابین ہونے والی جوہری ڈیل کو بچانے کی کوشش کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق برطانیہ، جرمنی اور فرانس سے تعلق رکھنے والے قریب پانچ سو ممبران پارلیمان کے مطابق اس جوہری ڈیل کے خاتمے کے سبب ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کا عمل ختم ہو جائے گا، جس کے باعث مشرق وسطی میں ایک نیا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ امریکی حکومت ممکنہ طور پر آئندہ ماہ اس عالمی جوہری ڈیل سے دستبردار ہو سکتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن حکومت اس ڈیل سے الگ ہوتی ہے، تو تہران کے پاس متعدد متبادل راستے موجود ہیں۔