عوام نے ہمیشہ محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کا اظہار کیا،سردار واجد علی

جمعہ 20 اپریل 2018 17:36

پاکپتن۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے سردار واجد علی ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ترقیاتی منصوبوں میں تیزی اور شفافیت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، پاکستان میں لاتعداد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عوام نے ہمیشہ محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کا اظہار کیا، مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام کی خدمت کو فروغ دیا، ہمارا ویژن عوام کی خدمت کا ہے، منفی سیاست کرنیوالے عوام کے ووٹ حاصل کرنے کے خواب دیکھنا بند کریں۔