سعودی عرب میں قرانی آیات والی چٹانیں دریافت

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 20 اپریل 2018 17:09

سعودی عرب میں قرانی آیات والی چٹانیں دریافت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) سعودی عرب میں حائل عسیر ریجن میں ایک سعودی شہری نے قرآنی آیات والی چٹانیں دریافت کر لیں ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ مشاہدے سے پتہ چلا ہے کہ یہ جگہیں کافی پرانی ہیں۔ مقامی شہریوں نے آثارقدیمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان مقدس چٹانوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

سعودی شہری حمد آل ملحان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے آل مہمل کی بستی میں اتفاقیہ طور پر ایک پتھر نظر آیا تھا جو کہ ایک چٹان کے ساتھ پڑا ہوا تھا ۔ اسنے جب غور کیا تو اُسکے اوپر قرآنی آیات لکھی ہوئی تھیں اور نقش نگاری بھی کی گئی تھی ۔ یہ پتھر جس پر قرآنی آیات لکھیں ہوئیں تھیں تقریباًڈھائی میٹر لمبا ہے، قرآنی آیات بغیر نقطوں کے تحریر کی گئیں ہیں۔ ان آیات کی بسم اللہ سے شروعات کی گئی ہے اور اس پر سورہ اخلاص اور سورہ الناس لکھی ہوئی ہے۔