افسران برسات کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر ابھی سے تیاری شروع کردیں، میئر ساہیوال

جمعہ 20 اپریل 2018 17:58

ساہیوال۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) میئر ساہیوال اسد علی خان بلوچ نے میونسپل کارپوریشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ برسات کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر ابھی سے تیاری شروع کردیں ، سیوریج مین ہولز ‘برساتی نالوں اور ہائی سٹریٹ کے نالے کی صفائی کروائیں اور نالہ سے تجاوزات بھی ہٹوائیں تاکہ پانی کی نکاسی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو ، سنیٹری افسران صفائی کیلئے خصوصی توجہ دیں ، وہ یہاں میونسپل کارپوریشن کے افسرا ن کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، انہوںنے کہاکہ کارپوریشن کی حدود میں موجود خطرناک عمارتوں کا سروے کرکے خطرناک عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کئے جائیں اورانہیں پابند کریں کہ وہ موسم برسات سے قبل اپنی عمارات کی مرمت کروائیں یا کسی متوقع خطرناک صورتحال سے بچنے کیلئے انہیں گرا دیں ، اجلاس میں بتایا گیا کہ فلڈ انتظامات کیلئے شہر کو 4زونز میں تقسیم کرکے متعلقہ افسران کی ڈیوٹی لگاد ی ہے اور انہیں مشینری ٹریکٹر ٹرالیاں وغیرہ کے بارے بریف کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :