ساہیوال،تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے 13سالہ بچہ جاں بحق

جمعہ 20 اپریل 2018 17:58

ساہیوال۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی سائیکل سے ٹکر 13سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق اڈہ نورشاہ کا رہائشی لیاقت علی کا 13سالہ بیٹا بابر علی سائیکل پر اڈہ نورشاہ جارہا تھا کہ تیزرفتار نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے سائیکل سوار بچے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔