کراچی، کورنگی میں پینٹ کی دکان میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

جمعہ 20 اپریل 2018 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) کراچی میں ایک اور آتشزدگی کا واقعہ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار میں کلو چوک کے قریب پینٹ کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کو اطلاع کرنے کے باوجود گاڑیاں تاخیر سے پہنچی، جس کیباعث دکان میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔آگ کے باعث دکان سے منسلک زیر تعمیر مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دکان میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

متعلقہ عنوان :