کراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پانچ کلوچرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار دو منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پانچ کلوچرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار دو منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو درخشاں پولیس نے پانچ کلو برآمدگی کے الزام میں گرفتار دو منشیات فروشوں گل اور حبیب الرحمن کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان حبیب الرحمن اور گل حب بلوچستان سے منشیات خرید کر کراچی م میں کسٹمرز اور ڈیلر کو فروخت کرتے تھے ۔ ملزمان کو گذشتہ روز خفیہ اطلاع پر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ کلو چرس اور آئس برآمد کی ۔ عدالت نے گرفتار منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔