کراچی، سندھ ہائیکورٹ نے 250 سے زائد کالجز میں قائم کینٹین کی بندش کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع کردی

جمعہ 20 اپریل 2018 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر کے 250 سے زائد کالجز میں قائم کینٹین کی بندش کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ کالجز سے 22 مئی تک جواب طلب کر لیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بھر کے 250 سے زائد کالجز میں قائم کینٹین کی بندش کے معاملے پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کینٹیز بند کرنے سے متعلق جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ کالجز کو 22 مئی تک جواب داخل کرانے کا حکم دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بھر کے 250 سے زائد کالجز میں قائم کینٹین کی بندش کے معاملے پر درخواست دائر کرائی گئی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یکم جولائی 2017 کو ڈائریکٹر کالجز کے کینٹین بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ 10 سالہ معاہدے کے باوجود دوسرے افراد کو ٹھیکہ دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ لہذا ڈائریکٹر کالجز کو ٹھیکے منسوخ کرنے سے روکا جائے ۔