پنجاب بھرمیں892ٹریفک حادثات میں13ا فراد جاںبحق973زخمی

جمعہ 20 اپریل 2018 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی892مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں13افراد جاں بحق 973شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں376افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات13افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 418ڈرائیوز،16کم عمرڈرائیورز412مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ225ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت221متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد78حادثات میں83متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 64حادثات میں67متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل973متاثرین میں803مرد اور170خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں155فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور546افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ272زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں699موٹر سائیکلز،124آٹو رکشے،76موٹر کاریں،43مسافربسیں،43وین،32ٹرک اور116دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔