نئی نسل کو عمر بھر کی معذوری سے بچا نا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،عثمان محسود

جمعہ 20 اپریل 2018 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے کہا ہے کہ اپنی نئی نسل کو عمر بھر کی معذوری سے بچا نا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اس لیے والدین کا فرض بنتا ہے وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے پلائیں جو ہر قسم کے خطرے سے پاک ہیں۔وہ اپنے دفتر میں پولیوکے خاتمے کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان ، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اور کاٹلنگ ،محکمہ صحت ،پولیس اورڈبلیو ایچ ا وکے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی میں 7 مئی سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ مہم کے لیے مقررشدہ ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور انکاری والدین کو بھی قائل کرکے ان کے بچوں کو بھی ویکسین پلاکر ان کو پولیو سے محفوظ کیا جائے گا ۔

محمد عثمان محسود نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے ان کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں ۔اُنہوں تمام سٹیک ہولڈرز سے مہم کی کامیابی کے لیے بھر پور تیاری کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :