مردان ،ضلعی حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر او ڈاکٹر میاں سعید کے اعزاز میں عشائیہ

جمعہ 20 اپریل 2018 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) ضلعی حکومت مردان کی جانب سے حال ہی میں مردان سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید اور نئے تعینات شدہ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسوداور ڈی پی او محمد خرم رشید کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں دوسروں کے علاوہ کمشنر ذاکر حسین آفریدی ، ڈی آئی جی عالم شینواری ، چئیرمین مردان بورڈ ڈاکٹر شوکت حیات ، ایس پی انوسٹی گیشن حافظ جانس خان ،ایس پی اپریشن گل نواز خان ،سابق ڈی او فنانس میا ں عیان اللہ ،سابق اے سی خان محمد سمیت میڈیا کے نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسروں نے بھی شرکت کی ۔

ضلع ناظم حمایت اللہ مایار اور نائب ضلع ناظم اسد علی کشمیری نے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں نے خلوص دل سے مردان اور اہلیان مردان کی خدمت کی اور ضلعی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے افسران بھی اپنے پیشرؤں کی تقلید کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مردان کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں گے ،اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ مردان جیسے اہم ضلع میں خدمات انجام دینا ان کے لیے ایک اعزاز ہے اور مردان میں حاصل کیا گیا تجربہ یقینی طور پر آگے ان کے کام آئے گا۔کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے بھی دونوں افسران کی خدمات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :